شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاھرہ کیا۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے الشدادی شھر کے عوام نے کل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کی جانب سے ظلم و ستم روا رکھے جانے، تشدد، اغوا اور عوام کے قتل عام کے خلاف مظاھرہ کیا اور نعرے لگائے۔
شامی ذرائع کے مطابق امریکہ نےگزشتہ ھفتوں کے دوران الحسکہ کے تیل کے کنووں کے قریبی علاقوں میں فوجی ساز وسامان کی بڑی کھیپ بھیجی ہے اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کو جذب کرنے کے لئے انھیں فوجی ٹریننگ دے رھا ہے۔
دوسری جانب روس نے الحسکہ شھر کے المالکیہ علاقے میں فوجی چھاونی قائم کیا ہے۔
شام میں امریکی آلہ کاروں کے خلاف مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 193