
عراق کی ٹاسک فورس کا کھنا ہے کہ انسداد دھشتگردی فورسز کے اھلکاروں نے صوبہ اربیل کے شھر مخمور میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 19 دھشت گردوں کو ھلاک کردیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دھشتگردی فورس کے بیان میں آیا ہے کہ داعش کے 19 دھشتگردوں کی ھلاکت کے علاوہ صوبہ الانبار کے الفلوجہ علاقے میں داعش کے 2 دھشتگردوں کو گرفتار اور وادی حوران میں داعش کے دھشتگردی کے مراکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
عراق میں داعش دھشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ھو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دھشت گردانہ کارروائیاں کرتے رھتے ہیں۔
واضح رھے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دھشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔
عراق میں داعش کے 19 دھشتگرد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233

