
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک بار پھر سخت ترین لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ھوئے عوام میں آگاھی کی ضرورت پر زور دیا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے کے مخالفین نے بھت شور مچایا لیکن ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مساجد کو کھولا گیا اور مساجد سے کورونا نھیں پھیلا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق ضروری معلومات اور آگاھی فراھم کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نھیں ھو سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ھم لاک ڈاؤن کی طرف واپس نھیں جا سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ ھمیں پتہ تھا کہ لاک ڈاؤن ھٹے گا تو کورونا پھیلے گا۔
ان کا کھنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، وہ پھیلے گا مگر ھم لوگوں کو کمرے میں بند نھیں کرسکتے تاھم زیادہ متاثر ھونے والے علاقوں کو سیل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے غریب ملکوں میں تباھی آگئی ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکس کی وصولیابی میں آٹھ سو ارب روپے کی کمی آئی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مھنگائی بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رھی ہے اور آئندہ بجٹ میں حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لاک ڈاؤن نھیں ھوگا، عوام کو آگاہ کیا جائے: عمران خان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 257

