www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

938241
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ھمیشہ سے یہ تمنا تھی کہ ان کی تصویر معروف میگزین "ٹائم" کے سر ورق پر سال کی سب سے اھم شخصیت کے طور پر شائع ھو۔


یھی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں نے ان کی یہ خواھش پورا کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ان علامتی طور پر ان کی تصویر ٹائم میگزین کے کور پیج پر ایڈولف ھٹلر کی مونچھوں کی شکل میں شائع کر دی۔ ان سوشل میڈیا ورکرز نے اس تصویر کے نیچے لکھا ہے: "نسل پرستی، سب سے بڑا وائرس ہے۔" ان لوگوں کا مطلب ٹرمپ کی نسل پرستی اور کورونا وائرس ہے۔
اسی طرح کے ایک علامتی سر ورق پر سوشل میڈیا ورکرز نے لفظ ٹائم کے نیچے ایک دروازے سے گزرتے ھوئے ٹرمپ کا کیریکیچر بنایا ہے اور اس لکھا ہے: "جانے کا وقت آ گيا۔" اس طرح سے سوشل میڈیا ورکرز نے سال کی نمایاں شخصیت میں تبدیل ھونے کی ٹرمپ کی خواھش کو پورا کر دیا ہے اور انھیں سن دو ھزار میں نسل پرستی اور نفرت پھیلانے کے میدان میں سب سے نمایاں شخصیت کے طور پر پیش کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh