
امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو تاریخ کے بد ترین جمود کا سامنا ہے اور اسے معمول پر لانے میں دس سال درکار ھوں گے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کھنا تھا کہ وہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کا اعلان کرنے والے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ اور اموات میں ھونے والے تیز رفتار اضافے کے باوجود ٹرمپ کا دعوی ہے کہ ملک بحرانی دور سے باھر نکل آیا ہے۔ ان کا کھنا ہے کہ امریکی شھری اپنی نوکریوں پر واپس آرھے ہیں اور معاشی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ بحال ھو رھی ہیں۔
ٹرمپ کا کھنا تھا کہ آج امریکیوں کے لیے اچھا دن ہے کیونکہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں تیرہ فی صد سے زیادہ کی کمی واقع ھوئی ہے۔
امریکی صدر نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب میڈیا رپوٹوں میں کہا جا رھا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک چار کروڑ امریکی شھری بے روز گار ھو چکے ہیں جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نھیں ملتی۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سات سو بھتر امریکی کمپنیوں نے اپنے دیوالیہ ھونے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی معیشت بدترین جمود کا شکار ہے، ٹرمپ کا اعتراف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 239

