www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

542026
ھندوستانی ذرائع کے مطابق لداخ سیکٹر پر سرحدی اختلاف کے حل کے لئے، پیر کو مولڈو میں دونوں ملکوں کے کور کمانڈروں کی میٹنگ ھوئی۔ گزشتہ پندرہ جون کو ھندوستان اور چین کی افواج کے درمیان سرحدی تصادم کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی فوجی عھدیداروں کے درمیان یہ چوتھی میٹنگ ہے۔ اس سے پہلے ھندوستان اور چین کے درمیان میجر جنرل کی سطح کی تین میٹنگیں ھو چکی ہیں۔
پیر کی میٹنگ میں ھندوستانی وفد کی قیادت، لیہ میں ھندوستانی فوج کی چودھویں کور کے کمانڈر لفٹینینٹ جنرل ھریندر سنگھ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت جنوبی شنجیانگ فوجی ڈیویژن کے کمانڈر میجر جنرل لن لیو نے کی ۔
ھندوستان اور چین کے کور کمانڈروں کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپ سے پہلے چھے جون کو بھی مولڈو میں میٹنگ ھوئی تھی جس میں چینی وفد نے سرحد کے قریب ھندوستان کی جانب سے سڑک کی تعمیر پر جبکہ ھندوستانی وفد نے گلوان ندی کے قریب چینی فوج کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔
اس میٹنگ میں طے پایا تھا کہ دونوں ملکوں کی فوجیں اپریل میں جھاں تھیں وھاں لوٹ جائیں گی لیکن پھر پندرہ جون کو وادی گلوان میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تصادم ھو گیا جس میں ھندوستان کے بیس فوجی مارے گئے۔

Add comment


Security code
Refresh