ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غیر انسانی قانون ڈاکا کو منسوخ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈاکا نام سے موسوم قانون کے حق میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایک بار پھر اس کی منسوخی کے لئے اپنی درخواست دائر کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ھوئے کہا کہ ان کی حکومت غیر قانونی طور پر امریکہ میں غیر ملکی بچوں کے داخلے کو لگام دینا چاھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ڈاکا قانون منسوخ ھو جاتا ہے تو یہ ان کی بڑی کامیابی ھوگی جس کا فائدہ انھیں آئندہ صدارتی انتخابات میں ملے گا۔
امریکہ کی عدالت عظمیٰ نے گزشتہ جمعرات کو چار منفی ووٹوں کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے ڈاکا قانون کی منسوخی پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ مذکورہ عدالت کا کھنا تھا کہ ٹرمپ نے ڈاکا قانون کی منسوخی کے لئے قابل قبول دلائل پیش نھیں کئے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکا قانون سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں منظور کیا گیا تھا جس کے تحت بچپن سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں قیام کرنے والے مھاجرین کو ریزیڈینس پرمٹ اور کام کرنےکی اجازت دی جاتی ہے اور اگر یہ قانون منسوخ ھو جاتا ہے تو پچپن سے امریکہ میں مقیم لاکھوں افراد خاص طور سے تقریبا ساڑھے چھے لاکھ بچوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا جس سے ان کو سخت اور دشوار حالات سے روبرو ھونا پڑے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ غیرانسانی قانون کولاگو کرنے کے درپے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 219