www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

374671
نیپال کے وزیر اعظم نے ھندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ نئی دھلی، ان کو اقتدار سے ھٹانے کے لئے سازش رچ رھا ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا کہ ان کی کرسی ہتھیانے کے لئے نئی دہلی اور کاٹھمانڈو میں سازش کی جا رھی ہے۔
انھوں نے اس سازش کا سبب ملک کے نئے نقشے کو قرار دیا ہے۔
کاٹھمانڈو پوسٹ کے مطابق، نیپال کمیونسٹ پارٹی کے رھنما اور ملک کے وزیر اعظم کے پی شرما نے اتوار کو ایک پروگرام میں کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے اور پارلیمنٹ میں اسے منظور کروانے کی وجہ سے میرے خلاف سازش کی جا رھی ہے۔
دانشوروں کی بحثیں، دھلی سے میڈیا رپورٹس، سفارتخانے کی سرگرمیاں اور کاٹھمانڈ کے الگ الگ ہوٹلوں میں جاری اجلاس سے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ کس طرح لوگ مجھے اقتدار سے ھٹانے کے لئے کھل کر سرگرم ھوگئے ہیں لیکن ان کو کامیابی حاصل نھیں ھو گي ۔
نیپال کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ مجھے اقتدار سے بے دخل کر سکتا ہے تو میں اسے یہ بتانا چاھتا ھوں کہ ہمارا قومی اتحاد اتنا کمزور نھيں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر انہیں اقتدار سے بے دخل کر بھی دیا گیا تو ہر ایک شخص ملک کے لئے آواز بلند کرے گا۔
ان کا کھنا تھا کہ میں طویل مدت تک وزارت عظمی پر نھیں رھوں گا لیکن اگر آج میں چھوڑ دیتا ھوں تو کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جو ملک کے لئے نہ بولے، مجھے ملک کا وزیر اعظم بنے رھنا ہے، اپنے لئے نھيں بلکہ ملک کے لئے اور آج کے لئے نھیں بلکہ کل کے لئے۔

Add comment


Security code
Refresh