حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کی تاریخ طے ھوگئی ہے۔
20 جولائی کو حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بیلک باکس کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ محسن بھاروند نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ 20 جولائی سے ایرانی ٹیم کی نگرانی میں شروع ھوگی۔
واضح رھے کہ 8 جنوری 2020 کو یوکرین ائیر لائن کا ھوائی جھاز ایران کے دار الحکومت تہران کے نواحی علاقے میں حادثے کا شکار ھو گیا۔
اس حادثے میں طیارے میں سوار 176 افراد جاں بحق ھوگئے تھے۔ طیارے میں 167 مسافر اور 9 ملازمین تھے۔
محسن بہاروند نے بتایا کہ ایران کے شہری ھوا بازی کے شعبے نے فرانس کے متعلقہ شعبے سے ضروری گفتگو مکمل کر لی ہے اور اس حوالے سے مفاھمت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کی تاریخ طے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 197