www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

141904
ھندوستان لکھنوٴ۔ کورونا کے سبب ملک میں پھیلی اقتصادی کمزوری دیکھتے ہوئے بچوں کی پڑھائی کے لئے فکر مند سرپرستوں کے لئے فیس ایک بڑا مسئلہ بنا ھوا ہے کئی اسکولوں سے فیس جمع کرنے کے لئے فون کال اور میسج بھیجے جارھے ہیں فیس معافی کے لئے کئی ضلعوں میں مانگ بھی اٹھ رہی ہے ایسے میں راجدھانی لکھنو کے مصاحب گنج واقع کم فیس میں اچھی تعلیم کے لئے مشھور طہ اسکول نے سرپرستوں کو بغیر ان کی ڈیمانڈ کے ہی تین ماہ کی فیس معاف کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔
طہ اسکول کی جانب سے سرپرستوں کو میسج بھیج کر بتایا گیا ہے کہ ان کو تین ماہ کی فیس نہیں جمع کرنا ہے ۔ طہ اسکول نے اس سے قبل لاک ڈاوٴن میں غریبوں کے گھر راشن بھی بھیجنے کا کام کیا تھا۔ معلوم ہو کہ اس سے قبل شعاع گرلس کالج بھی فیس معافی کا اعلان کیا ہے ۔اب دوسرے اسکولوں پر بھی سرپرستوں کی نگاہیں بڑی امیدوں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh