حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے ایک اخبار کی جانب سے عراق میں اعلی دینی قیادت کی اھانت کی سخت مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے سنیچر کے روز ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ھونے والے آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے ایک اھانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کرتے ھوئے عراق میں اعلی دینی قیادت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے اس بیان میں عراق کی دینی قیادت کو ملک کی سلامتی، قومی اتحاد اور سیاسی استحکام کے تحفظ کا عامل بتایا اور زور دے کر کہا ہے آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے فتووں نے عراق کو دھشت گرد گروہ داعش کے چنگل سے آزاد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گيا ہے کہ عراق کی اعلی دینی قیادت کی اھانت کرنے والا یہ سعودی اخبار اور اس کے اس اقدام کے حامی امت مسلمہ کے دشمنوں بالخصوص امریکا اور صھیونی حکومت کی خدمت کر رہے ہیں۔
یاد رھے کہ سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے جمعے کے روز آيۃ اللہ العظمی سیستانی کا ایک اھانت آمیز کارٹون شائع کیا تھا جس پر عراق کے مختلف سیاسی و سماجی گروہ سراپا احتجاج بنے ھوئے ہیں اور مسلسل اس اقدام کی مذمت کر رھے ہیں۔
آيۃ اللہ سیستانی کی اھانت، امریکا اور اسرائيل کی خدمت ہے: حزب اللہ لبنان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247