وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کے سربراہ کے نام خط میں ایک بار پھر یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے کی مکمل پابندی کریں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے آئي اے ای اے میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کے غیر ذمہ دارانہ اقدام اور اسی طرح ان کی جانب سے ایٹمی معاھدے پر عمل نہ کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے جمعے کو بتایا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جے سی پی او اے کے کنوینر جوزف بوریل کو گزشتہ روز ایک خط لکھ کر ایران اور جوھری توانائي کی عالمی ایجنسی کے درمیان سیف گارڈ کے شعبے میں جاری تعاون میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو ایٹمی معاھدے کے لیے منفی اثرات کا حامل بتایا۔
ترجمان نے اسی طرح ایٹمی معاھدے کے مطابق پابندیوں کے خاتمے اور معاشی فوائد سے ایران کے پوری طرح بہرہ مند ھونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ھوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی توسیع پسندی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے مقابلے میں تھران ضروری اور مناسب اقدامات انجام دے گا۔
انھوں نے تینوں یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کی پالیسیوں پر عمل کرنے کے بجائے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ھوئے ایٹمی معاھدے کی حفاظت کی راہ میں قدم اٹھائيں۔
بوریل کو ظریف کا خط: یورپی ممالک ایٹمی معاھدے پر عمل کریں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 246