بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کان کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن پیر کومتحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو کرنے کیلئے ابو ظھبی پہنچے۔
کان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ممکن ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر پیر کے روز امارات کا دورہ کریں۔
بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنھوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین روابط کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اکثرذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری کیلئے کئي مرتبہ ابو ظہبی کا دورہ کر چکے ہیں۔
بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 204