شام کے شمالی شھر رقہ پر امریکہ کے ھوائی حملے میں کم از کم گیارہ عام شھری جاں بحق ھو گئے۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں ایک گروپ نے رقہ پر ھونے والے اس حملے میں گیارہ افراد کے جاں بحق ھونے کی تصدیق کرتے ھوئے کھا ہے کہ یہ حملہ جمعے کو کیا گیا جس میں رقہ کے مغرب میں واقع تشرین میں زرعی اراضی کو بھی خاصا نقصان پھنچا۔
جاں بحق ھونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ادھر رقہ کے مغرب میں پچپن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الثورہ میں بھی ایک عورت اور ایک بچے سمیت کئی شامی شھری مارے گئے ہیں۔
یہ کوئی پھلی بار نھیں ہے کہ شام پر امریکہ کے فضائی حملے میں عام شھری مارے گئے ہیں اس سے قبل بھی رقہ کے مغرب میں پچپن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سویدہ کبیرہ پر امریکہ کے حملے میں آٹھ عام شھری مارے گئے تھے۔ مشریفہ پر بھی امریکہ کے فضائی حملے میں تقریبا بیس افراد جاں بحق و زخی ھو گئے تھے۔
امریکہ دعوی کرتا ہے کہ وہ داعش دھشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رھا ہے جبکہ اس کے ان حملوں میں عام شھری ھی مارے جا رھے ہیں۔
شام پر امریکی حملہ، 11 عام شھری جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 159