سیکڑوں امریکی شھریوں نے ملک کے صدارتی دن کے آمد کے موقع پر، عھدہ صدارت کے علامتی جلوس جنازہ میں شرکت اور اسے دفن کر دیا ہے۔
سیکڑوں ٹرمپ مخالفین نے ھفتے کی روز واشنگٹن کے پارک اسکوائر میں ھونے والے ایک احتجاجی پروگرام میں شرکت کی جس میں سیاہ رنگ کے تابوت کی شکل میں امریکی صدارت کا جنازہ نکالا گیا۔
اس تابوت پر منصب صدارت کی تاریخ وفات بیس جنوری دوھزار سترہ درج تھی جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عھدہ کا حلف اٹھایا تھا۔امریکہ عھدہ صدارت کے علامتی جلوس جنازہ میں شریک بعض مظاھرین نے سیاہ لباس جبکہ بعض نے سولھویں امریکی صدر ابراھم لیکن جیسے کپڑے پھن رکھتے تھے۔مظاھرین نے علامتی تابوت کو لیکر پارک میں ایک گشت لگایا اور حکومت امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نظمیں اور ترانے پڑھے۔
علامتی جنازے کی ایک منتظم کرسٹینا چیپ مین نے اس موقع پر کھا کہ ھم ملک کے یوم صدارت کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام منعقد کرنا چاھتے تھے ، کیونکہ آج تک جتنے بھی امریکی صدر گزرے ان سب میں کوئی نہ کوئی خرابی تھی لیکن موجودہ صدر نے تو تمام حدید پار کرلی ہیں۔
ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ھی امریکہ کے کثیر آبادی والے علاقوں اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ان کے خلاف زبردست مظاھرے شروع ھوگئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ایک بار پھر ملکی ذرائع ابلاغ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
امریکہ میں عھدہ صدارت کا علامتی تابوت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 129