ھندوستان نے حافظ سعید کو انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت فھرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
ھندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نےآج ایک بیان میں کھا کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کی طرف سے انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت فھرست میں شامل کرنا قصورواروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی سمت میں پھلا منصفانہ قدم ہے۔
وکاس سورپ نے کھا کہ بین الاقوامی دھشت گرد اور ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان کے پڑوسی ممالک میں لشکر طیبہ ۔ جماعت الدعوة اور ان سے وابسطہ دھشت گرد گروپوں کے ذریعے دھشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔انھوں نے کھا کہ پاکستان کی یہ کارروائی ایک مؤثر قدم ہے۔
واضح رھے کہ حکومت پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کوجن پرممبئی حملوں میں ملوث ھونے کا الزام ہے گھر میں نظر بند کرنے کے بعد ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا ہے۔
ھندوستان کی جانب سے پاکستانی اقدام کا خیرمقدم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 143