www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301980
جماعت اسلامی پاکستان کے سینیئر رھنما اور مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے علاقے میں بدامنی اور پاک افغان کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے ۔
ارنا کے مطابق لیاقت بلوچ نے پیر کے دن کے ایک گفتگو کے دوران کھا کہ افغانستان اور خطے میں دھشت گردی کا فتنہ امریکا کی دین ہے ۔
انھوں نے کھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی بدامنی اور دھشت گردی کو زیادہ شعلہ ورکرے گی ۔ لیاقت بلوچ نے کھا کہ جب تک امریکی افواج موجود رھیں گی افغانستان میں امن قائم نھیں ھوسکتا۔
لیاقت بلوچ نے کھا کہ امریکا نے اپنے سامراجی مفادات کے تحت افغانستان پر حملہ کیا اور اس بات پر کوئی توجہ نھیں دی کہ افغان عوام اور پڑوسی ملکوں پر اس کے کیا اثرات مرتب ھوں گے ۔
لیاقت بلوچ نے کھا کہ آج کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں اضافہ بھی امریکا کی ھی دین ہے ۔ انھوں نے کھا کہ واشنگٹن نے افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان میں بدامنی اور دھشت گردی سرایت کرنے کے اسباب فراھم کئے ۔
لیاقت بلوچ نے افغانستان اور پاکستان میں پائے جانے والے دھشت گرد گروھوں کے بارے میں کھا کہ ان گروھوں کی تشکیل میں بھی امریکا نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ افغانستان اور پاکستان کے اختلافات گھرے نھیں ہیں اور دونوں ملکوں کی قیادتیں آسانی کے ساتھ ان اختلافات کو حل کرسکتی ہیں۔
انھوں نے اسی کے ساتھ امریکا کی اسلام دشمن پالیسیوں کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کے اتحاد کی ضرورت پر بھی تاکید کی ۔

Add comment


Security code
Refresh