www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

396986
لیبیا طرابلس سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز قومی حکومت کے وزیراعظم فائز سراج کی گاڑی کو دارالحکومت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کھا جارھا ہے کہ حملہ آور وزیراعظم کو قتل کرنا چاھتے تھے تاھم انھیں کوئی نقصان نھیں پھنچا۔ اس حملے میں لیبیائی وزیراعظم کے دو ذاتی محافظ زخمی ھوگئے۔
دوسری جانب حکومت لیبیا کے ترجمان اشرف الثلثی نے اسے اتفاقیہ فائرنگ قرار دیتے ھوئے کھا کہ وزیراعظم کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ نھیں کی گئی۔
اشرف الثلثی نے مزید کھا کہ انھوں نے وزیراعظم فائز سراج سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
تاحال حملے کی وجوھات اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں کچھ معلوم نھیں ھوسکا ہے اور یہ بھی معلوم نھیں کہ ان کا تعلق کس گروہ سے تھا۔
ملک کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سقوط کے بعد سے لیبیا شدید بدامنی کا شکار چلا آرھا ہے اور مختلف گروھوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh