بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر شھید کردیا ہے۔
شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے پیر کے روز فائرنگ کرکے اس نوجوان کو شھید کردیا ہے جسے سن دوھزار تیرہ میں ھونے والے عوامی مظاھروں میں شرکت کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے بتیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مذکورہ نوجوان کی شھادت کے بعد رواں کے سال کے آغاز سے اب تک سیکورٹی فورس کے ھاتھوں شھید ھونے والے بحرینی نوجوانوں کی تعداد سات ھوگئی ہے۔
اس سے پھلے پندرہ جنوری کو بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے تین اور اس سے چند روز قبل ، تین دیگر نوجوانوں کوگولیاں مار کر شھید کردیا تھا۔
بحرین عوام نے مذکورہ واقعات کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔
بحرین میں فروری دوھزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام مکمل جمھوری حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
بحرین کی شاھی حکومت عوام کے جائز اور قانونی مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور دوسرے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ساتھ مل کر عوامی تحریک کو سرکوب کرنے کی کوشش کر رھی ہے۔
بحرین میں ایک اور نوجوان کا ماورائے عدالت قتل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 200