www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

371706
عراق کے صدر فواد معصوم نے کھا ہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں جلد فتح سے ھمکنار ھوں گی۔
عراقی صدر فواد معصوم نے اپنے ایک بیان میں موصل کے داھنے ساحل کے علاقے میں عراقی افواج کی شاندار پیشقدمی کی تعریف کرتے ھوئے کھا کہ عراق میں داعش کا کام بھت جلد تمام ھونےوالا ہے-
انھوں نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عام شھریوں کی جان کی سلامتی اور حفاظت پر خاص تاکید کرتے ھوئے کھا کہ جو شھری داعش کے جھنم سے فرار کرنے میں کامیاب ھوگئے ہیں ان کی ھر طرح سے مدد اور دیکھ بھال کی جائے-
اس درمیان صوبہ نینوا میں ایک عراقی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش کے دسیوں عناصر موصل کے مغربی علاقے سے شام کی جانب فرار کرگئے ہیں-
مذکورہ ذریعے نے بتایا ہے کہ جو دھشت گرد موصل کے محاذ جنگ سے فرار کرگئے ہیں اور داعش نے ان کا پیچھا کرنے کے لئے ان کے ناموں کی فھرست جاری کردی ہے۔
مذکورہ عراقی ذریعے کا کھنا ہے کہ داعش گروہ ان عناصر کو جو بھاگنے کی کوشش کررھے ہیں جیلوں میں ڈال کر انھیں سخت سزائیں دے رھا ہے تاکہ دیگر عناصر کے فرار کا راستہ روک سکے۔
خبروں میں کھا جارھاہے داعش کو اس وقت اپنے عناصر کے فرار ھونے اور اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے عناصر کی تعداد تیزی کے ساتھ کم ھوتی جارھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh