www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

980357
افغانستان کی سیکورٹی فورس نے صوبہ ننگرھار میں داعش کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ھوئے اس تکفیری دھشت گرد گروہ کو بھاری جانی نقصان پھنچایا ہے۔
صوبہ ننگرھار کے گورنرھاؤس کے ترجمان کے حوالے سے خبردی ہے کہ افغانستان کی فوج اور سیکورٹی فورس نے ننگرھار کے دہ بالا اور نازیان علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر اپنے ھوائی اور زمینی حملوں میں کم سے کم انیس دھشت گردوں کو ھلاک کردیا-
صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایاہے کہ ھلاک ھونےوالے داعشی عناصر میں متعدد غیر ملکی دھشت گرد بھی شامل ہیں-
صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان نے البتہ یہ نھیں بتایا کہ ان حملوں میں افغان فوج کا بھی کوئی جانی نقصان ھوا ہے یا نھیں-
واضح رھے کہ شاھین پچیس کے نام سے داعش کے خلاف ننگرھار میں فوج اور سیکورٹی فورس کا آپریشن دس روز قبل شروع ھوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh