www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

929095
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے جرائم کو انتھائی وسیع قراردیتے ھوئے کھا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےاس لئے سعودی حکام پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاھئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کھاہے کہ مغربی حکومتیں اپنے اسٹرٹیٹیجک اور دیگر مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ھوئے ہیں اور سعودی عرب کو ایک دوست ملک قرار دے رھی ہیں۔
سعودی عرب یمن کے مفرور صدر منصورھادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بھانے یمن پر گذشتہ دوبرسوں سے رات و دن بمباری کررھا ہے جس کی وجہ سے دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بیشتر بنیادی تنصیبات تباہ ھوگئی ہیں لیکن افسوس کہ سعودی عرب کے اتنے سنگین جرائم کے باوجود یورپی ممالک سعودی حکومت کو اپنے ھتھیار فروخت کررھے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں انسانی حقوق اور جمھوریت کی افسوسناک صورتحال کا حوالہ دیتے ھوئے کھا ہے آل سعود حکومت کے ذریعے سعودی شھریوں کے حقوق کی وسیع پامالی قابل قبول نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh