www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

706875
امریکی ریاست فلوریڈا کے شھر ھیلزبورو کی ریسکیو ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ ٹیمپا مسجد کو جان بوجھ کر ںذرآتش کیا گیا ہے۔
العالم کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شھر ھیلزبورو کی ریسکیو ٹیم نے ٹیمپا مسجد میں آگ لگنے کے واقعے کی خبر کی تصدیق کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ فائربریگیڈ کے ماھرین کو ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئی اتفاقی نھیں ہے بلکہ اس مسجد کو دانستہ طور پر نذرآتش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت آگ لگی ہے مسجد میں کوئی موجود نھیں تھا اور آگ لگنے سے مسجد کے دروازے اور قالینوں کو نقصان پھنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے بیانات سے ان کے برسراقتدار آنے کے بعد سماجی ماحول بھت زیادہ نفرت انگیز اور مسلمانوں کے خلاف بن گیا ہے اور بڑھتی ھوئی نفرت کے نتیجے میں امریکہ کے بعض شھروں میں مسلمانوں پر حملے بھی ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh