www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

743368
شمالی افغانستان میں طالبان اور افغان پولیس اھلکاروں کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں کم از کم چودہ افراد ھلاک ھو گئے۔
افغان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان کے پولیس سربراہ رحمت اللہ ترکستانی نے کھا ہے کہ طالبان نے ھفتے کے روز سردرہ میں واقع درزاب کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جھاں پولیس اھلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپیں ھوئیں۔
ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کے چار افراد کے علاوہ پانچ پولیس اھلکار، ایک عورت اور چار بچے ھلاک ھو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں تین طالبان اور چار پولیس اھلکار زخمی بھی ھوئے ہیں۔
طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے سردرہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
واضح رھے کہ افغانستان کے صوبے جوزجان کے بعض علاقوں میں حالیہ دو برسوں کے دوران طالبان اور داعش دھشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ھوتی رھی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh