امریکہ کے برنزٹائن انسٹیٹیوٹ نے سعودی عرب کے بجٹ خسارے کا ذکر کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ اسے پجھتّر ڈالر فی بیرل تیل فروخت کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکہ کے اس انسٹیٹیوٹ نے دو ھزار سولہ میں سعودی عرب کے اناسی ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کو اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے پچھتّر ڈالر فی بیرل تیل فروخت کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکہ کے اس انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ دو ھزار سترہ میں تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل تک پھنچ سکتی ہے تاھم تیل کی پچاس، پچپن ڈالر کی قیمتوں کے مقابلے میں ھونے والا یہ اضافہ، سعودی عرب کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔
امریکی انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ صورت حال اگر یونھی جاری رھی تو سعودی عرب کو دو ھزار بیس میں اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے تیل کو اسّی ڈالر فی بیرل فروخت کرنے کی ضرورت ھو گی۔
واضح رھے کہ اس سے قبل سعودی عرب، اپنے اقتصادی مسائل کی بنا پر برطانیہ کے ایچ، ایس، بی، سی، بینک سے ساڑھے سترہ ارب ڈالر کا قرضہ لینے پر مجبور ھو چکا ہے۔
واضح رھے کہ علاقے میں ایران کو کئی اعتبار سے نقصان پھنچانے کے لئے سعودی عرب کی اقتصادی پالیسیوں نے اس ملک کو نازک اقتصادی مرحلے میں پھنچا دیا ہے جس سے اس ملک کاچھٹکارا حاصل کرنا بھت زیادہ مشکل ھوتا جا رھا ہے۔
سعودی عرب کا اربوں ڈالر کا بڑھتا ھوا بجٹ خسارہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147