امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ھاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ھاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا جن میں لاس اینجلیس ٹائمز، نیویارک ڈیلی نیوز، سی این این اور نیو یارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔
من پسند صحا فیوں کو وائٹ ھاؤس کے، بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔
وائٹ ھاؤس کے اس فیصلے کے خلاف ایسوسی ایٹڈ پریس اور ٹائمز جریدے نے وائٹ ھاؤس کے ترجمان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔
واضح رھے کہ صدر بننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رھے ہیں جبکہ انھوں نے اپنے اس اقدام کی اب تک کوئی وضاحت نھیں کی ہے۔
وائٹ ھاؤس کی پریس کانفرنس سے صحافیوں کو نکالا جانا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 177