www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

605356
سرکردہ امریکی سینیٹر نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں سخت تشویش کا اظھار کیا ہے۔
ریاست ورمونٹ کے رکن سینیٹ اور دوھزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک امیدوار برینی سینڈرز نے کھا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال، بھت سے امریکی شھریوں کے لیے خطرناک بنی ھوئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ عوام کو ایک بیمار معیشت کا سامنا ہے اور یہ صورتحال انتھائی تشویشناک ہے۔ سینڈرز نے یہ بات زور دیکر کھی کہ ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال سے نہ صرف حکمران جماعت بلکہ پورے ملک کو نقصان پھنچنے کا اندیشہ ہے۔
برینی سینڈرز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اکثر اقتصادی ماھرین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں کے منفی نتا‏ئج کے بارے میں سخت خبر دار کیا ہے۔
امریکہ کا بجٹ خسارہ بیس ٹریلین ڈالر تک پھنچ گیا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور فلاحی سھولتیوں میں کمی نے کم آمدنی والے طبقات کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh