پاکستانی فوج نے کھا ہے کہ ایل اوسی پر ھندوستانی فوج کی فائرنگ میں چار خواتین زخمی ھوگئی ہیں تاھم ھندوستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نھیں آیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کھا گیا ہے کہ ھندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایل او سی کے علاقے کھوئی رٹہ کے مقام پر کی گئی۔ فائرنگ میں دو خواتین اور دو لڑکیاں زخمی ھوئی ہیں۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق زخمی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ھندوستان کی جانب سے پاکستانی فوج کے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نھیں آیا ہے۔
واضح رھےکہ دونوں ممالک ھمیشہ ایک دوسرے کو ایل اوسی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہراتے رھتے ہیں۔
گذشتہ برس ستمبر میں اوڑی میں ھندوستانی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر حالات سخت کشیدہ ھوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
ایل او سی پر ھندوستانی فوج کی فائرنگ، پاکستانی فوج کا دعوی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 132