تھران میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کھا ہے کہ تھران میڈیکل یونیورسٹی میں اس وقت دنیا کے چھتیس ملکوں کے طلبا تعلیم حاصل کررھے ہیں۔
تھران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ علی عرب خردمند نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کھا کہ سن دوھزار گیارہ سے چھے سو چونسٹھ غیر ملکی طالب علم اس یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررھے ہیں۔
انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ تھران میڈیکل یونیورسٹی میں شمالی امریکا کے بھی تین طالب علم حصول تعلیم میں مصروف ہیں کھا کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھی ایران میں غیر ملکی طلبا کے بارے میں کوئی مشکل کھڑی نھیں ھوئی ہے۔
تھران میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اس امید کا اظھار کیا کہ یہ یونیورسٹی آئندہ تعلیمی سال میں چین، ھندوستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے مزید طلبا کو داخلہ دے گی۔
تھران میڈیکل یونیورسٹی میں چھتیس ملکوں کے طلبا زیر تعلیم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 170