www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

628994
کو نسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے امریکہ میں اسلاموفوبیا کی لھر میں اضافے کی بابت خبر دار کیا ہے۔
ھافنگٹن پوسٹ کے مطابق سی اے آئی آر کے ایک رھنما کورے سیلر نے کھا کہ امریکی حکام ملک میں اسلاموفوبیا میں اضافے اور مساجد پر حملوں کے تعلق سے انتھائی لاپرواھی کا مظاھرہ کر رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ھوا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ھاؤس کو اس معاملے پر خاموش نھیں رھنا چاھیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں اسلامو فوبیا میں اضافہ ھوا ہے اور مساجد پر حملے تیز ھوگئے ہیں۔
امریکی یونیورسٹیوں میں بھی مسلم طلبہ کو متعصبانہ سلوک اور حملوں کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔
شھری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اقدامات کو ملک میں اسلامو فوبیا میں اضافے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh