ایرانی بحریہ نے ولایت پچانوے نامی عظیم فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اتوار کی صبح جدید ترین تباہ کن بحری جھاز سھند کے عرشے پر کھڑے ھوکر، ولایت پچانوے نامی عظیم بحری مشقوں کے آخری مرحلے آغاز کا اعلان کیا۔
ولایت پچانوے بحری مشقیں آبنائے ھرمز سے لیکر، بحیرہ عمان، شمالی بحر ھند اور آبنائے باب المندب کے دو ملین کلو میٹرمربع کے علاقے میں، دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جارھی ہیں ان مشقوں میں بحریہ کے جنگی بوٹیں، آبدوزیں اور ھیلی کاپٹر حصہ لے رھے ہیں اور طے شدہ منصوبے کے مطابق فرضی دشمن کے خلاف مختلف طرح کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
علاوہ ازیں پورے مکران کی ساحلی پٹی پر چوالیس کلومیٹر کی حدود میں بحریہ کے تربیت یافتہ کمانڈو دستے بھی تعینات ہیں جو ملک کی آبی سرحدوں کے تحفظ کی مشق انجام دے رھے ہیں۔ھیلی کاپٹر بردار بحری جھازوں کے علاوہ بحریہ کے اسٹریٹیجک فورس کے ھوائی جھاز بھی علاقے پر گشت اور فرضی دشمن کی پل کی پل کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ھوئے ہیں جبکہ ڈورن طیاروں کا حامل بحری جھاز بھی علاقے میں ھر طرح کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ھوئے ہے-
بحری مشقوں کے دوران ایرانی سائنسدانوں کے تیار کردہ جدید ترین ریڈار سسٹم ، نیو سوناری اور چیف کا بھی تجربہ کیا جارھا ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مشقوں کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کھا کہ ولایت پچانوے فوجی مشقیں بحریہ کی سالانہ مشقیں ہیں جن میں بحریہ کا ایئر ونگ بھی بھرپور طریقے سے حصہ لے رھا ہے اور علاقے میں ھونے والے ھر نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کی جارھی ہے۔
انھوں نے کھا کہ ان مشقوں کا مقصد ملک کی آبی سرحدوں کا دفاع ، علاقے میں سیکورٹی کی فراھمی کو یقینی بنانا، دھشت گردی اور بحری قزاقی کا مقابلہ کرنا اور خطے کے ملکوں کو امن اور دوستی کا پیغام دینا ہے۔
بحری مشقوں کامقصد خطے کے ملکوں کو امن اور دوستی کا پیغام دینا ہے، ایڈمر سیاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 133