www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

542254
امریکہ میں تشدد کے واقعات میں صرف دس گھنٹے میں بارہ افراد ھلاک اور چھے زخمی ھو گئے۔
امریکہ میں تشدد کے یہ واقعات کئی ریاستوں میں رونما ھوئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تشدد کے واقعات میں روزانہ متعدد افراد ھلاک و زخمی ھو رھے ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے تیئیس فروری تک امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا نو ھزار واقعات رونما ھوئے جن میں دو ھزار تین سو افراد ھلاک اور چار ھزار پانچ سو سے زائد زخمی ھوئے ہیں۔
ھلاک اور زخمی ھونے والوں میں نوّے افراد، گیارہ سال سے کم عمر کے رھے ہیں جبکہ ھلاک و زخمی ھونے والے چار سو ساٹھ افراد بارہ سے سترہ برس کے درمیان کے ہیں۔
واضح رھے کہ امریکہ میں شھری حقوق کے حامی گروھوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ھاؤس اب تک ھتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانون نھیں بنا سکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh