www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503860
وزیر دفاع حسین دھقان نے کھا ہےکہ بحریہ کی مشقوں کے دوران ایران کے جدید ترین بحری کروز میزائل نصیر کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دھقان نے پیر کے روز کھا کہ ولایت پچانوے بحری مشقوں کے دوران، جو ایران کے جنوب میں سمندری علاقوں میں جاری ہیں، نصیر نامی جدید ترین بحری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا-
ان کا کھنا تھا کہ مشقوں کے دوران فائر کیا گیا یہ میزائل اپنے ھدف پر جا کر لگا-
ولایت پچانوے نامی ایرانی بحریہ کی فوجی مشقیں اتوار کی صبح آبنائے ھرمز، بحیرہ عمان ، شمالی بحر ھند اور آبنائے باب المندب کے دو ملین کلومیٹر مربع علاقوں میں شروع ھوئیں-
ایرانی بحریہ کے کمانڈرحبیب اللہ سیاری نے کھا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد علاقے میں امن و سیکورٹی کا قیام، بحری قزاقوں اور دھشت گردوں کا مقابلہ کرنا اور علاقے کے ملکوں کو امن و صلح کا پیغام دینا ہے-

Add comment


Security code
Refresh