www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

495116

پاکستانی جنرل کا کھنا ہے کہ ان کے ملک کا شاھین ۳ میزائل ۱۲ منٹ کے اندر اسرائیل پھونچ کر تل ابیب کو نشانی بنا سکتا ہے۔
پاکستان میں دفاعی امور کے ماھر رڈائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کھا ہے کہ ان کے ملک کا شاھین ۳ میزائل ۱۲ منٹ کے اندر ایران عراق اور اردن کے اوپر سے گزرتا ھوا صھیونی دار الحکومت تک پھونچ سکتا ہے۔
جنرل غلام مصطفیٰ نے واضح کیا کہ اسرائیل پاکستان کی میزائلی توانائی سے خاصا ھراساں ہیں جس کے سبب اس نے بارھا امریکہ سے مدد طلب کی ہے۔
انھوں نے اسرائیل کو پاکستان کا نظریاتی دشمن بتایا اور کھا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اسرائیل کو ایک قانونی ریاست کے طور پر تسلیم نھیں کرے گا۔
غلام مصطفیٰ کا کھنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پیدا ھونے والے حالیہ مسائل میں اسرائیل کا ھاتھ ھونے کے امکان کو مسترد نھیں کیا جا سکتا ہے اور اس کا مقصد کشمیر کے معاملے میں پاکستان کو الجھانے کی کوشش ہے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں فلسطین مخالف سرگرمیوں کی ھر گز نھیں دی جانی چاھئے۔
واضح رھے کہ انھوں نے یہ باتیں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ ھونے والی ایک ملاقات کے دوران کھیں۔

Add comment


Security code
Refresh