www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

204732
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے تازہ میزائل تجربے پر تشویش کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اسلحے کی نئی دوڑ شروع ھوجائے گی۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی کا کھنا تھا کہ امریکی میزائل تجربہ نہ صرف عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے بلکہ اس سے دوسرے ملکوں کو سنگین معاشی نقصانات کا بھی سامنا ھوگا۔
انھوں نے بین الاقوامی معاھدوں سے امریکا کی علیحدگی اور یکطرفہ امریکی اقدامات سمیت واشنگٹن کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پامالی کی مذمت کی۔
انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاھدوں سے امریکا کی علیحدگی اور اس کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدام کے حوالے سے مناسب رد عمل کا اظھار کرے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا نے جوھری ھتھیاروں کی روک تھام کے معاھدے سے دستبرداری کے بعد گزشتہ ھفتے پھلا میزائل تجربہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh