www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201390
اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ ایران کے عوام پوری استقامت اور پائیداری کے ساتھ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رھے ہیں۔
ھفتہ حکومت کے پھلے دن صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ھمراہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ﴿رح﴾ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور آپ کی امنگوں سے تجدید عھد کیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ، شھید صدر محمد علی رجائی اور شھید وزیراعظم جواد باھنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سے زیادہ کا عرصہ گزر رھا ہے اور آج کا ایران استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں خلیج فارس کے حساس علاقے کا طاقتور ملک بن کر ابھر رھا ہے۔
انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی ایران کی حکومت اور عوام اتحاد و یکجھتی، محنت و کوشش اور استقامت و پائیداری کے ذریعے اس بار بھی دشمن کے دانت کھٹے کر دیں گے۔
صدر ایران کا کھنا تھا کہ دشمن کی سازشیں دم توڑ رھی ہیں، وہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پھنچانے سے مایوس ھوچکے ہیں اور دشمن کو مایوس کرنا ھی ایران کا سب سے بڑا ھدف ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کھی کہ اسلامی جمھوریہ ایران دنیا کے ساتھ بھتر تعلقات کے قیام کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لا رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ کی ناتجربہ کار اور اناڑی حکومت نے نہ صرف ایران اور اس خطے کے عوام کے لیے بلکہ خود امریکی عوام کے لیے بھی لاتعداد مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم محمد جواد باھنر سن انیس سو اکیاسی میں وزیر اعظم کے دفتر میں ھونے والے دھشت گردانہ بم دھماکے میں شھید ھوگئے تھے۔
اس دھشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی دھشت گروہ ایم کے او نے کی تھی جسے امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
شھید صدرمحمد علی رجائی اور شھید وزیراعظم جواد باھنر کی یاد میں چوبیس سے تیس اگست کے ایام کو ایران میں ھفتہ حکومت کا نام دیا گیا ہے۔
ایران میں ھفتہ حکومت کے پھلے دن صوبہ مرکزی کے شھر ساوہ میں اندرون ملک تیار کی جانے والی چھے نئی دواؤں کی رونمائی کی گئی۔
ایرانی ماھرین کی تیار کردہ ان دواؤں کی پروڈکشن کے نتیجے میں ستر ملین ڈالر کی بچت ھوگی اور اب دواؤں کو بیرون ملک سے درآمدکرنے کی ضرورت نھیں ھوگی۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں حاصل ھوئی ہے جب امریکہ نے گزشتہ سال ایٹمی معاھدے سے علیحدگی کے بعد دیگرشعبوں کے علاوہ ایران کو دواؤں اور میڈیکل آلات کی ترسیل تک پر پابندی عائد کردی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh