www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

132124
یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے سعودی اور اماراتی سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا عزم ظاھر کیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویودیتے ھوئے یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے تمام یمنیوں سے اپیل کہ ہے وہ سعودی اور اماراتی سامراج کے مقابلے میں متحدہ ھوجائیں۔
انھوں نے ملک کے بعض حصوں میں سعودی اور اماراتی پراکسیز کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے بارے میں کھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفادات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح جھتوں نے جنوبی یمن کے صوبے ابین، عدن ، لحج ، حضرموت اور المھرہ میں ایک دوسرے کے خلاف پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔
مارچ دوھزار پندرہ میں جارحیت کے بعد سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے بعض علاقوں پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور اب اپنی پراکسیز کے ذریعے یمن کے زیادہ سے زیادہ علاقوں پر قبضے کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh