www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

130252
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا ہے کہ حکومت ایران اپنے شھریوں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر تمام جائز اور قانونی راستے استعمال کرے گی۔
ایران مخالف فاؤنڈیشن ایف ڈی ڈی کے خلاف پابندیوں پر حکومت امریکہ کے ردعمل کے بارے میں ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کھنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ کی ھنگامہ آرائی کوئی نئی بات نھیں کیونکہ اسے جھوٹ بولنے اور گمراہ کرنے میں مھارت حاصل ہے۔
سید عباس موسوی نے کھا کہ حکومت امریکہ اور ٹیم بی یا ایف ڈی ڈی جیسے اس کے تنخواہ داروں سے باج گیری اور اپنی جھوٹی مظلومیت کا ڈھونگ رچانے کے سوا کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی حکومت اپنے شھریوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر قانونی اور بین الاقومی راستے اختیار کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے فاؤنڈیشن فار ڈیفینس آف ڈیموکریسی نامی ایک امریکی ادارے اور اس کی مینیجمنٹ کو ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دھشت گردی میں مشارکت کی بنا پر، بلیک لسٹ کردیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh