www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

648458
سپریم کورٹ آف انڈیا نے اجودھیا کے معاملے میں نو نومبر کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستوں کو خارج کردیا ہے۔
ھندوستانی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے خبردی ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراھی میں پانچ رکنی بینچ نے جمعرات کو اجودھیا تنازعے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی سبھی اٹھارہ درخواستوں کو مسترد کردیا ہے –
ان سبھی عذرداریوں پر بینچ نے چیف جسٹس کی سربراھی میں چیمبر میں غور و خوض کیا - سپریم کورٹ کی ویب سائٹ میں کھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے چیمبر میں کل اٹھارہ عذر داریوں پر غور و خوض کیا گیا اور پھر سبھی کو مسترد کردیا گیا –
سپریم کورٹ کے نو نومبر کے فیصلے میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کرنے اور مسلم فریق کو اجودھیا میں دوسرے مقام پر مسجد بنانے کے لئے پانچ ایکڑ زمین مھیا کرانے کا حکومت کو حکم دیا تھا -

Add comment


Security code
Refresh