www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

539115
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد اور جنرل قمرجاوید باجوا کے درمیان ملاقات میں خاص طور سے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں ھونے والی تاخیر اور قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ھونے والے بے نتجہ مذاکرات کا معاملہ زیر غور آیا۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے اس سے پھلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔یہ ملاقاتیں ایسے وقت ھوئیں جب امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں شروع ھونے والا مذاکرات کا نیا دور بھی تعطل کا شکار ھوگیا ہے۔
بگرام کے امریکی اڈے پر طالبان کے حملے کے بعد زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں کھا تھا کہ ھم مختصر وقفہ لے رھے ہیں تاکہ طالبان گروپ اپنے لیڈروں سے مشاورت کرسکے۔
طالبان نے ایسے وقت میں افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جب قطر میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh