امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کھنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ھی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتھا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کھنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ھی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتھا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کار اور امریکا کے لیے بھت برا کررھے ہیں۔
ٹوئٹر پرھی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کھا گیا کہ انھوں نے کوئی غلط کام نھیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کھا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ھوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررھے ہیں۔
واضح رھے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایسے میں انصاف مانگ رھے ہیں اور نا انصافی ھونے کا رونا رو رھے ہیں کہ دنیا بھر کے عوام ٹرمپ کی نا انصافیوں سے تھک چکے ہیں اور افغانستان، یمن، بحرین، فلسطین اور اسی طرح دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت اور جارحین کی مددو حمایت اور ھتھیاروں کی ترسیل سے لاکھوں گھروں کے چشم وچراغ اس دنیا سے ھمیشہ کیلئے رخصت ھو گئے ہیں۔
میرے ساتھ انصاف کیا جائے: ٹرمپ کی التجا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 308