www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503712
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمھوریہ ایران پر امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف کھلا جرم اور اقتصادی دھشتگردی قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران پر دواؤں اور خوراک کی پابندی عائد نہ ھونے کے امریکی دعوے کو کذب محض قرار دیتے ھوئے کھا کہ اگر کوئی کمپنی ایران میں غذا اور دوا‎ئیں درآمد کرنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے عملی طور پر بینکنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سید عباس موسوی نے کھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مستقبل قریب میں صدر ایران کے دورہ جاپان کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ جاپان نے کشیدگی کم کرنے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کچھ تجاویز پیش کی ہیں اور امید ہے کہ صدر روحانی کے دورہ جاپان میں تھران اور ٹوکیو کسی مطلوبہ نتائج تک پھنچ جائیں گے۔
سید عباس موسوی نے پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ بعض ممالک اپنے داخلی مسائل کی بنا پر ایران کے ساتھ اچھے تعلقات نھیں رکھتے لیکن بعض ممالک کی ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص اھمیت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ میں ھونے والے حالیہ انتخابات کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امید ہے فرانس، جرمنی، روس اور چین کے ساتھ ھی برطانیہ کی نئی حکومت بھی ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کرے گی اور اس سمجھوتے میں واپسی کے لئے عملی اقدامات انجام دے گی۔

Add comment


Security code
Refresh