حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کھا ہے کہ امریکہ، لبنان میں ھونے والے کسی بھی طرح کے عوامی مظاھروں کو اپنے مفاد میں استعمال کرنا چاھتا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے جمعے کی شام اپنے ایک بیان میں کھا کہ امریکیوں نے پھلے دن سے ھی لبنان میں ھونے والے احتجاجی مظاھروں کو حزب اللہ کے خلاف ظاھر کرنے کی کوشش کی۔
سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ صھیونی وزیراعظم نیتن یاھو نے بھی امریکہ ھی کی طرح لبنان کے مظاھروں کو حزب اللہ کو کمزور کرنے کا تاریخی موقع سمجھا کھا کہ حزب اللہ، لبنان میں امریکہ اور اسرائیل کی سازشیں کامیاب نھیں ھونے دے رھی ہے اور علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کھا کہ امریکی، لبنان، عراق حتی یمن میں ھونے والے عوامی مظاھروں کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے ھتھکنڈے کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان تمام ممالک میں جھاں بھی مظاھرے ھوتے ہیں ان میں مداخلت کرنے اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے کھا کہ اگر اسرائیل، ایران پر حملہ کرنا چاھے گا تو ایران اس کا جواب خود دے گا کیونکہ ایران، خاموش رھنے والا اور صرف اپنے اتحادیوں کے سھارے رھنے والا ملک نھیں ہے۔
سید حسن نصراللہ نے لبنان کے داخلی حالات کا بھی جائزہ لیا اور اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ حزب اللہ پہلے ھی دن سے سعد الحریری کے استعفے کی مخالف تھی اور یہ استعفی ملک کے سیاسی و اقتصادی حالات کی وجہ سے لبنان کے مفاد میں نھیں دیا گیا تھا اور اگر حکومت باقی رھتی تو لبنان کے حالات ایسے نہ ھوتے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے لبنان کے مسائل سے باھر نکلنے کے صرف دو راستے ھوسکتے ہیں تاکید کی کہ یا ایسی حکومت تشکیل دی جائے جس میں سعد الحریری موجود نہ ھوں یا وہ وزیراعظم کے عھدے پر باقی رھیں اور ملک کے موجودہ مسائل کو حل کریں۔
امریکہ، لبنان میں مظاھروں سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاھتا ہے: سید حسن نصراللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 303