www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

448318
شھریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مختلف مسلم تنظیموں نے ملک گیر تحریک کرنے شروع کا فیصلہ کیا ہے۔
شاھی امام مولانا سید احمد بخاری نے نئے شھریت قانون کے خلاف پر امن مظاھروں کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندر پولیس ایکشن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات میں ملوث پولیس اھلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے اپنےایک بیان میں کھا کہ جامعہ کے طلبا کیمپس کے اندر پرامن مظاھرہ کر رھے تھے کہ دھلی پولیس نے جامعہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کیمپس میں گھس کر طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے کھا ہےکہ شھریت (ترمیمی) قانون (سی اےاے) اور قومی شھریت رجسٹر (این آرسی) کے خلاف جنگ جامعہ کی نھیں بلکہ قومی ہے، اس لئے اس میں یونیورسٹی کے لوگوں کی بھی حمایت لینا پڑے گی تاکہ ھماری لڑائی مضبوط ھو سکے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سانحہ کولے کرپرینکا گاندھی نے انڈیا گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس کے دیگرلیڈربھی دھرنے میں شامل ھوئے۔
اس سے قبل کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ معاملے پرمیڈیا سے بات کرتے ھوئے کھا کہ حکومت نے آئین اورطلباء پرحملہ کیا ہے، دھلی پولیس نے یونیورسٹی میں داخل ھونے کے بعد طلباء پرحملہ کیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ ھم آئین کے لئے لڑیں گے، ھم اس حکومت کے خلاف لڑیں گے۔
ادھرشھریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مسلم تنظیموں نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ (آئی ایو ایم ایل) کے زیراھتمام اتوار کو یھاں منعقدہ میٹنگ میں تحریک پر ایک مسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
در ایں اثناء اترپردیش میں مئو کے جنوبی علاقہ میں شھریت قانون کے احتجاج کے دوران پیر کی شام کچھ مظاھرین کی جانب سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے 19 افراد کو حراست میں لیا جبکہ کوتوالی علاقے میں دفعہ 144 سختی سے لاگو ہے۔

Add comment


Security code
Refresh