www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

266238
عراق میں امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس کی ساتھیوں سمیت المناک شھادت کیخلاف کراچی کی سیاسی اور مذھبی جماعتیں کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی ۔
عزاء خانہ زھرا کراچی میں ملت تشیع پاکستان کی جانب سے ھنگامی پریس کانفرنس سے خطیب نشتر پارک علامہ شھنشاہ حسین نقوی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علام باقر عباس زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس، صدر آئی او کراچی ایڈوکیٹ حسین، علامہ صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن سمیت دیگر شریک تھے۔ رھنماؤں نے بغداد ایئرپورٹ پرامریکا کے فضائی حملے کی شدید مذمت کی۔
یاد رھے کہ عراق حکومت کی درخواست پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی بغداد پھنچے تھے، امریکی میزائل حملوں میں انھیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مھندس ابو مھدی کو نشانہ بنایا گیا اور عراق کا دفاع کرنے والی ان اھم عراقی ایرانی شخصیات کو شھید کردیا گیا۔
عراقی حکومت اور قومی سلامتی کاؤنسل نے امریکی حملوں کی مذمت بھی کی اور اسے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

Add comment


Security code
Refresh