رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شھید جنرل قاسم سلیمانی کے جذبہ ایثار و فداکاری اور خلوص کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکے ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔
آپ نے جنرل قاسم سلیمانی کے اھل خانہ سے کھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کئی بار شھادت کے مواقع سے دوچار ھوئے اور انھیں راہ خدا میں جھاد اور فرائض کی انجام دھی میں کسی بھی چیز اور کسی کی بھی پرواہ نھیں تھی۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی دنیا کے خبیث ترین افراد یعنی امریکیوں کے ھاتھوں شھید ھوئے ۔
آپ نے اس وحشیانہ جرم پر امریکیوں کے افتخار کو اس مجاھد شھید کے لئے ایک امتیاز قرار دیا اور فرمایا کہ ان کا جھاد ، بڑا جھاد تھا اور خداوند عالم نے بھی انھیں عظیم شھادت عطا کی ۔
آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی شھادت کی اس عظیم نعمت کے مستحق تھے انھیں یہ شھادت مبارک ھو۔
آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو اسی طرح شھید ھونا چاھئے تھا ۔
رھبر انقلاب اسلامی نے جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان اور ایرانی عوام کے لئے خداوند عالم سے صبر جمیل کی دعا کی ۔آپ نے شھید جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آپ نے دیکھا کہ آج ایرانی عوام ملک کے مختلف شھروں میں کس طرح والھانہ انداز میں سڑکوں پر آئے اور جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی قلبی وابستگی کا کس طرح ثبوت پیش کیا۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ دیکھئے گا کہ ایران میں اس عظیم شھید کے جنازے میں لوگ کس طرح شرکت کریں گے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شھید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی سے مخاطب ھوکے فرمایا کہ پورے ایران کے عوام آپ کے والد ماجد کے غم میں سوگوار اور عزادار ہیں اور ایرانی عوام کی یہ والھانہ وابستگی آپ کے والد کے خلوص کی وجہ سے ہے کیونکہ دل خداوند عالم کے اختیار میں ہیں اور اخلاص کے بغیر خدا اس طرح کسی کی طرف دلوں کو نھیں موڑتا۔
رھبرانقلاب اسلامی کی شھید جنرل قاسم سلیمانی کے اھل خانہ سے ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 246