www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

203672
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے رھبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں شھید جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کی تعزیت پیش کی ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے تعزیتی پیغام میں شھید جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کی قدردانی کرتے ھوئے آیا ہے کہ عراق میں داعش دھشتگردوں کے خلاف جنگ کے برسوں میں آپ کے کم نظیر کردار اور انتھک جدو جھد کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آیت اللہ العظمی سیستانی کے تعزیتی پیغام میں سردار عالی قدر جناب حاج قاسم سلیمانی رحمت اللہ علیہ کی شھادت پر گھرے رنج و غم کا اظھار کرتے ھوئے رھبر انقلاب اسلامی، شھید کے پسماندگان، تمام ملت ایران بالخصوص کرمان کے عوام کے لئے صبر جمیل اور شھید کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh