www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

273878
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے دھشتگردانہ حملے میں شھادت پر امریکی صدر ٹرمپ پر خود امریکی کڑی نکتہ چینی کر رھے ہیں۔
امریکا میں ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدواروں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملے پر تنقید کرتے ھوئے کھا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکا کو مشرق وسطیٰ کی ایک جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔
جبکہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد ڈیمو کریٹ رکن کانگریس الھان عمر اور رشیدہ طالب نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔ الھان عمر کا کھنا ہے کہ کانگریس سے اجازت لیے بغیر ممکنہ طور پر ایک اور جنگ چھیڑ دی گئی۔ جبکہ رشیدہ کا کھنا ہے کہ لا پرواہ سرکش صدر امریکا کو غیر ضروری جنگ کے دھانے پر لے آئے۔
یاد رھے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مھدی المھندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ کی دھشت گردانہ کارروائی میں شھید ھوئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh