تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ھی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ھوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو گئی ہے اورتحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے فارورڈ بلاک بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رھیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔
پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے بنایا ہے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی سردار شھاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ھم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ھم نے اکٹھے رھنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔
پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 190