www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

156598
سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین پر فرانسیسی پولیس کی پرتشدد کارروائیوں پر کڑی نکتہ چینی کی جارھی ہیں۔
فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں مظاھرے میں شامل ایک شخص پر پولیس بدترین تشدد کر رھی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ھوا ہے اور اس کی وجہ سے فرانس کے صدر میکرون اور ان کی حکومت کو شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ھونے والے اس ویڈیو میں پولیس مظاھرے میں شامل ایک شخص کے سر اور چھرے پر تشدد کر رھی ہے جس کے باعث خون جاری ہے اور وہ ایک دوکان کے سامنے پڑا ھوا ہے۔
فرانس کے حکام کا کھنا ہے کہ اٹھارہ جنوری کو مظاھرین پر پولیس کے تشدد کی تحقیقات کی جارھی ہیں۔
فرانس کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ پینشن اسکیم میں اصلاحات کے خلاف سنیچر کو پیرس میں ھونے والے مظاھروں میں یلو جیکٹ مظاھرین بھی شامل تھے۔ پولیس نے ساٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے پینتالیس اب بھی پولیس حراست میں ہیں۔
فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام اور میکرون حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سترہ نومبر دوھزار اٹھارہ سے ملک گیر مظاھرے ھو رھے ہیں جبکہ پینشن قانون میں تبدیلیوں کے خلاف مظاھروں اور ھڑتال کا سلسلہ پانچ دسمبر دوھزار انیس سے شروع ھوا ہے اور بدستور جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh